counter easy hit

‘ شہریوں کو ہراساں کرکے رقم بٹورنے والے دو پولیس اہلکار وں کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

'Big step was taken against two policemen who harassed the citizens.

کراچی (ویب ڈیسک)شہید ملت روڈ نیوٹاؤن کراچی کے قریب ناکہ لگاکر شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت وصول کرنیوالے پولیس اہلکاروں کی میڈیا فوٹیج پرایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے دونوں پولیس اہلکاروں کو باقاعدہ گرفتارکرواتے ہوئے انکے خلاف مقدمہ کا اندراج بھی کردیا گیا ہے۔تھانہ بہادرآباد میں دونوں پولیس اہلکاروں کےخلاف رشوت وصولی اور بھتہ خوری کے تحت مقدمہ درج کیاجارہا ہے ۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی علاقے میں موٹرسائیکل،موبائل سوار یا پیدل گشت اور پکٹنگ وغیرہ میں مصروف افسران اور جوانوں کو اختیارات سے تجاوز یا ہراساں کرکے رشوت وصولی میں ملوث پائیں تو فوری طور پر میرے واٹس ایپ نمبر 03435142770 پر اطلاع دیں۔انہوں نے کراچی پولیس کے افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ فرائض سے غفلت، لاپروائی ،کوتاہی اور اختیارات سے تجاوز ناقابلِ برداشت ہے، بصورت دیگر مرتکبین کےخلاف ناصرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق لاہور میں سینٹرل پولیس آفس کے باہر بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے نوکری سے معطل کر دیا گیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کا ایک اہلکار آئی جی پنجاب کے پاس دادرسی کے لیے آنے والی ایک معمر خاتون سے بدسلوکی کر رہا ہے۔اس دوران مذکورہ پولیس اہلکار کو خاتون پر چیختے اور ان کی چھڑی اٹھا کر دور پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں شہری پنجاب حکومت اور وہاں کی پولیس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔آئی جی پنجاب عارف نواز کے مطابق شہریوں سے بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا، بزرگ خاتون سے بدسلوکی کرنےوالے اے ایس آئی آصف کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم پولیس حراست میں انتقال کرگیا۔آئی جی آفس کے مطابق اے ایس آئی آصف کا تعلق پنجاب کانسٹیبلری سے ہے۔گزشتہ دنوں پنجاب پولیس کی حراست میں گجرانولہ کے رہائشی صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت اور اس پر مبینہ پولیس تشدد کی تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے کی وجہ سے پنجاب حکومت اور پولیس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website