counter easy hit

بڑا سیاسی تہلکہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر امجد نے پارٹی چھوڑ کا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد نے عمران خان سے ملاقات کی اور ملاقات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر امجد کو حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر امجد نے عمران خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اس وقت ملک کے حقیقی لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں اور امید ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔