counter easy hit

کھیل کی دنیا سے بڑی خبر: ٹی 10 لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین پارٹنر نے لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

دبئی (ویب ڈیسک )متنازعہ ٹی 10 لیگ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ، معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے ٹی 10 لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سہیل خان نے ٹی 10 لیگ میں کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد اس لیگ سے علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے بڑی بڑی کارو باری شخصیات نے کھلاڑی خریدے ہوئے ہیں صرف پاکستان ہی نہیں بھارت کے بھی متعدد کاروباری لوگ اس لیگ میں شامل تھے ، پاکستانی نیوز چینل کے مالک سلمان احمد اس لیگ کے چیئرمین کے عہدے سے پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں ، خان برادرز کے علاوہ بھارت کے مورانی برادرز نے بھی اس لیگ میں انویسٹ کیا ہوا ہے