counter easy hit

کھیل کے میدان سے بڑی خبر : بڑے ملک کی ٹیم نے اکتوبر میں دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

Big news from the playground: Big country team announces visit to Pakistan in October

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی رواں سال اکتوبر میں ہوگی، سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے کہ 2009 کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا میدان سجے گا، سری لنکن ٹیم اکتوبر میں لاہور میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ مقابلے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے درمیان ہوں گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی. حکام کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلا دیش بھی پاکستان کا دورے کرے۔خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل نے کلیدی کردار ادا کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کراچی میں ہوئے تھے، جن میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیدی ہے جس پر پاکستان کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر بھی میدان میں آ گئے ہیں شکست کی وجہ بیان کر دی ہے ۔ شعیب اختر نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آئی سی سی کے جاری ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی ، دھونی اور جدیجہ اپنی شاندار بیٹنگ کے باعث ٹیم کو تقریبا میچ میں واپس لے آئے تھے ، یہ بہت بڑا اپ سیٹ ہے ، نیوزی لینڈ فائنل میچ میں پہنچ گیا جبکہ بھارت باہر ہو گیا ۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website