counter easy hit

بڑا میچ، سترہ ہزار درخواستیں،ویزہ ملے گا صرف 600کو

Big match

Big match

کراچی……..بھارت نے ورلڈٹی 20 میچزکےلئےپاکستانی کرکٹ شائقین کی طرف سے17ہزار ویزہ درخواستوں میں صرف6سو پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے کی منظور دی ہے۔
بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق میچز دیکھنے 17ہزار پاکستانی شائقین کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پربڑھتی تلخی کے پیش نظر چھ سو پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ۔حکومت نے اس سلسلے میںسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف انہی افراد کو ویزے جاری کیے جائیں گے جو مطلوبہ شرائط پر پورا اتریں گے۔بھارتی اخبار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حکام کے حوالے سے بتایا کہ بھارت ویزے جاری کرنے میں احتیاط سے کام لے رہا ہے کیونکہ 2008 کےممبئی حملوں کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا کہ دہشت گردوں نے میچز دیکھنے کے لئے ویزوںکا غلط استعمال کیا۔اخبار اکنامک ٹائمز لکھتا ہے کہ سید ذبیح الدین انصاری عرف ابو جندال کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ 2008 کے حملوں میں مطلوب ساجد میر اور میجر عبدالرحمان 2005 میں پاک بھارت کرکٹ سیریز دیکھنے کےلئے ویزے پر آئے اس کے بعد انہوں نے اسی ویزے پر بھارت کا دو بار دورہ کیا۔حکام کے مطابق بھارت کے ویزے کے لیے درخواست گزار کو اپنے میچ کا خریدا گیا ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، رہائشی پتے کا ثبوت، پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جو ایک سال پرانا نہ ہو، پیش کرنا ہوں گے۔بھارت نے دہلی ، ممبئی، چنائی وغیرہ کے ساتھ کولکتہ کو بھیپورٹ آف اینٹری قرار دیا ہے یعنی صرف انہی شہروں سے پاکستانیوں کی آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی