counter easy hit

بڑی خوشخبری : پاکستانیوں کیلئے فوری 5 لاکھ نوکریوں کا شاندار اعلان ، عوام خوشی سے جھوم اٹھی

اسلام آباد(ویب ڈیکس) رومانیہ نےپاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ۔ پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی ۔ سفیر نے کہاکہ رومانیہ پاکستان سے 500000 سے زیادہ افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔ سفیر نے رومانیہ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ رومانیہ کو دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ رومانیہ کو کم از کم 40000 ڈرائیوروں کی ضرورت ہے اس کے علاوہ، ڈاکٹروں، انجینئرز، تعمیراتی کارکنوں اور ماہرین کی ضرورت ہوگی،رومانیہ پاکستان کے لئے بے مثال موقع پیش کر رہا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی خبر ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاملات طے پانے کی تصدیق کردی، کہتے ہیں 6 سے 8 ارب ڈالر خزانے میں آجائیں گے ، برے دن گزر چکے، وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا کہ دورہ امریکا میں آئی ایم ایف، عالمی بینک اور دنیا کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف کا وفد اپریل کے آخری ہفتے میں پاکستان آئے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے فوراً بعد ورلڈ بینک اور ایشیاتی ترقیاتی بینک سے فنڈ ملیں گے، زرمبادلہ ذخائر پر 2016 سے جاری دباؤ کم ہوجائے گا اور ذخائر بڑھیں گے۔انہوں نے بتایا کہ معاشی اصلاحات پر کام ہورہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بعد کیپیٹل مارکیٹ کی حالت بہتر ہوگی، معاشی استحکام نظر آئے گا، اور اب خبر ہے کہ رومانیہ نےپاکستان سے پانچ لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ سفیر نے کہاکہ رومانیہ پاکستان سے 500000 سے زیادہ افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website