counter easy hit

غیر مستقل ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری : وزیر اعظم عمران خان کے ایک ا علان نے لاکھوں گھرانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان پیکج کے تحت ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری، ملازمین کو مستقل کرنے کو فیصلہ کر لیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیکج کے تحت ملک کے دیگر اداروں میں سال 2013 سے 2015 تک کے تمام ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اور انتقال کر جانے والے ملازمین کے ورثا کو مراعات بھی فراہم کی جائیں گی

ذرائع کے مطابق محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے مطالبات پورے ہونے تک 126دن کا دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ڈیلی ویجز اور کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ ملازمین نے یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا اور ڈی چوک پر دھرنا دیا۔ دھرنے میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی تھی۔ ملازمین نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ حکومتی وفد ، جس میں نعیم الحق اور فرخ حبیب و دیگر شامل تھے ، نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کوگھر اورہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت کے بیرون ملک ہونے سے ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوسکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکے تمام کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کریں گے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز سکارپوریشن کوبند نہیں کریں گے بلکہ اسے بچائیں گے۔ تاہم اب حکومت نے محکمہ ریلوے، سول ایوی ایشن اور وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مذکورہ محکموں کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔