counter easy hit

اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی جھوٹی خبریں پھیلا کرمخالفین کونسے ناپاک مقاصد حاصل کر نا چاہتے تھے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (وہب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزازی نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے بڑی چالاکی سے پاکستانی میڈیا کی توجہ اسرائیلی طیارے کی طرف مبدول کروائی ۔اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہو اومان کی یاترا پر جارہا تھا جہاں پہلے سے امریکی افواج موجو دہیں۔ ٹویٹر پر

جاری ایک پیغام میں ڈاکٹر شریں مزاری نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے بڑی چالاکی کے ساتھ غیر مصدقہ خبر کے ذریعے اہم معاملات سے پاکستانی میڈیا کی توجہ تبدیل کروائی ۔ٹویٹ میں واضع کیا کہ اسرائیلی طیارے اپنے وزیر اعظم بیجمن ناتن یاہو کو لیکر سرکاری دورہ پر اومان جار ہا تھا تاہم اسرائیلی صحافی نے اس کے رخ اسلام آباد کی جانب ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی میڈیا کا رخ تبدیل کردیا تاہم بعد میں ا س نے تصد یق بھی کردی ۔شیریں مزاری نے مزید لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم ناتن یاہو جہاں گئے تھے وہاں امریکی افواج پہلے سے موجود تھیں۔ اسرائیلی میڈیا نے واضع کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہونے اس ملک کا دورہ کیا ہے جس کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ دو روز سے ایک اسرائیلی طیارے کے پاکستان میں پرواز سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم حکومت کی جانب تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔