counter easy hit

پنجاب میں بڑی تبدیلی۔۔۔ عمران خان نے گھٹنے ٹیک دیئے، اپنی حکومت بچانے کے لیے پنجاب میں (ق) لیگ کو سب سے بڑی وزارت دے دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف مسلم لیگ ق کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی، حکمران جماعت نے ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے گرنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں ایک دوسرے کی اتحادی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کابینہ میں مزید ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل سے پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو مزید کوئی وزارت دینے پر راضی نہیں تھی۔ اسی لیے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ ق کی قیادت کے مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے رابطے ہوئے ہیں۔جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مسلم لیگ ق پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم کروانے کیلئے مسل لیگ ن کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ تاہم اب تحریک انصاف کے ایک فیصلے نے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے امکانات کو ختم کردیا ہے۔ تحریک انصاف نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اسے پنجاب کابینہ میں مزید ایک اور وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان باقاعدہ معاملات طے پاگئے ہیں۔ معاملات گورنر پنجاب چوہدری سرور اور رہنما ق لیگ مونس الہیٰ کی ملاقات کے دوران طے پائے۔ اس حوالے سے جلد باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب میں اکثریت ہونے کے باوجود چند نشستوں والی ق لیگ کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہی ہے۔ اسی وجہ سے تحریک انصاف آزادانہ انداز میں پنجاب میں حکومت نہیں کر پائے گی۔