counter easy hit

جو کہا تھا سچ کہا تھا : عمران خان نے ناقص کارکردگی والے وزراء کے حوالے سے عوام سے کیا گیا وعدہ بھی پورا کردیا ، پنجاب کابینہ میں رد و بدل کے متعلق بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) حکمران جماعت تحریک انصاف کے وزراء نے اپنی سو روزہ کارکردگی کے 80دن مکمل ہونے پر اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اپنے محکموں سے بریفنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اور کارکردگی رپورٹ کو حتمی شکل دینی شروع کردی ہے

پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ کے یہ وزراء اپنی کارکردگی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو پیش کریں گے جس کا جائزہ وزیراعلی پنجاب خود لیں گے اور پھر وہ اپنی حتمی رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں جس کی روشنی میں وزیراعظم یہ فیصلہ کریں گے کہ پہلے مرحلے میں کن وزراء کو ان کی ناقص کارکردگی پر شو کاز نوٹس دینے ہیں اور کن وزراء کو مکمل طور پر فارغ کرنا ہے یا پھر ان وزراء کے محکموں کو تبدیل کرنا ہے ۔پی ٹی آئی کے با وثوق ذرائع نے ’’ پاکستان ‘‘ کو بتایا ہے کہ چونکہ پنجاب کابینہ کو وجود میں آئے ہوئے آج 80دن مکمل ہو گئے ہیں اور وزیراعظم نے تمام وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے انہیں سو دن کا ٹارگٹ دے رکھا ہے جس کی وجہ سے ان وزراء نے اپنے سو دنوں میں سے 80دنوں کی کارکردگی رپورٹ کو مرتب کرنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے اپنے محکموں کے سیکریٹریز سے بھی کہا ہے کہ وہ ایک مفصل رپورٹ تیار کریں جس میں یہ واضح طور پر لکھا جائے کہ جب سے پی ٹی آئی نے پنجاب میں حکومت بنائی ہے تو انہوں نے تب سے لیکر آج تک اپنے اپنے محکموں میں عوا م کی فلاح و بہبود کیلئے کون کون سے ہنگامی اقدامات کئے اور ان کی روشنی میں ان محکموں میں کون کون سے بہتری آئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان وزراء نے اپنے اپنے محکموں میں جو اقدامات کئے تھے اور ان کے نتیجے میں جو بھی بہتری آئی انہوں نے اس کا ایک عوامی فیڈ بیک اور سابقہ حکومت کی کارکردگی کو بھی سامنے رکھ کر ایک تقابلی جائزہ تیار کررکھا ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ کس نے کیا ڈلیور کیا ہے اور کس نے نہیں ۔