counter easy hit

امریکی نائب صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

Biden telephoned Israeli

Biden telephoned Israeli

واشنگٹن……امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے میں توانائی اور اسرائیل کے ترکی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی ہے ۔
وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہاگیا کہ بائیڈن نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے بعد نیتن یاہو سے بات کی۔ یہ ٹیلی فونک بات چیت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب منظر عام پر آنے والے کچھ سیکورٹی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ اور امریکا نے کئی سالوں سے امریکی ڈرونز کی جاسوسی کی ۔وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق بائیڈن نے قبرصی صدر کو ترک حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے حوالے آگاہ کیا۔ یاد رہے قبرص اور ترکی کے درمیان پرانا تنازعہ برقرار ہے اور بائیڈن اسی کو حل کروانے کے حوالے ثالث کا کردار ادا کررہے ہیں۔دونوں رہنمائوں نے قبرص، اسرائیل اور یونان کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے معاہدے پر بھی بات کی۔ وائٹ ہائوس نے اس اقدام کو خطے کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔