counter easy hit

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ، ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری

Bhutto's death

Bhutto’s death

پیپلز پارٹی کے کارکن پارٹی پرچم اٹھائے ہوئے لاڑکانہ روانہ ہو رہے ہیں ، لاہور سے ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں کارکن لاڑکانہ روانہ
لاہور (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے لاہور سے بھی کارکنوں کے قافلے روانہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد مختلف قافلوں کی صورت پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں برسی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہی ہے ۔ گلبرگ لاہور سے بھی پارٹی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد قافلے کی شکل میں لاڑکانہ روانہ ہوئی ۔ اس موقعہ پر پارٹی پرچم اٹھائے جیوے بھٹو کے نعرے بلند کرتے رہے ۔ پارٹی کارکنوں کا جذبہ دیدنی تھا ۔ معمر کارکن بھی ذوالفقار بھٹو کی یادیں دل میں لئے اپنے قائد کی خدمات کو سراہتے نظر آئے اور پارٹی کارکنوں کا مورال بلند کرتے رہے ۔