counter easy hit

بھمبر :لائن آف کنڑول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

Bhimber: unprovoked firing by Indian troops along the Line of Control

Bhimber: unprovoked firing by Indian troops along the Line of Control

پاک فوج کی جانب سے دشمن کی فائرنگ کا موثر انداز میں جواب ، دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں

بھمبر : کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی ایک بار پھر اشتعال انگیزی ، ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں فائرنگ ، پاک فوج کی بروقت موثر جوابی کارروائی ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ اتوار کی صبح سویرے تقریبا ساڑھے چار بجے بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں کنٹرول لائن پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ شروع ہونے پر اسی انداز میں موثر جواب دیا ۔ فائرنگ کا تبادلہ صبح سات بجے تک جاری رہا تاہم پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر بھارتی سائیڈ میں سناٹا چھا گیا ۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website