counter easy hit

خبردار! ٹویٹر صارفین کا ڈیٹا ہیک ہو سکتا ہے

Beware! Twitter users data can be hacked

Beware! Twitter users data can be hacked

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنے صارفین کو ڈیٹا ہیکنگ کے خطرے سے خبردار کر دیا ہے۔
نیویارک: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بعض صارفین کا ڈیٹا حکومتی سرکردگی میں کام کرنے والے ہیکرز ہیک کر سکتے ہیں۔ ٹویٹر کی جانب سے اپنے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ محفوظ کر لیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ان کا ڈیٹا چوری ہو جائے۔ وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور ٹویٹر اپنے صارفین کو متنبع کر رہا ہے کہ بعض صارفین کی معلومات کچھ حکومتی عناصر چوری کر سکتے ہیں جبکہ ان معلومات میں بالخصوص ای میل ایڈریس، آئی پی ایڈریس اور فون نمبر شامل ہیں۔ ٹویٹر کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے کہ ان مخصوص صارفین میں سے کسی کا کوئی ڈیٹا چوری ہوا ہو تاہم اس مسئلے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ٹویٹر کے مطابق ان کے پاس اس سلسلے میں مزید کوئی معلومات نہیں ہیں اور نہ ہی واضح ہے کہ کون سی حکومتوں کا اس کوشش کے پیچھے ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر میں فیس بُک نے بھی اپنے صارفین کو ایسی ہی وارننگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی حمایت یافتہ ہیکرز ان کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں۔