counter easy hit

رواں مالی سال انسانوں کی نسبت گدھوں، گھوڑوں کیلئے بہتر رہا

Better this year

Better this year

رواں مالی سال گدھوں، بھیڑ، بکروں اور بھینسوں کے لئے بہت اچھا رہا، تاہم انسانوں کی زندگیوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، ملک میں گھوڑوں سے 47 لاکھ زائد گدھے پائے جاتے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) قومی اقتصادی سروے میں دلچسپ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پالتو جانوروں کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں گدھے گھوڑوں سے تیرہ گنا زیادہ ہیں۔رواں مالی سال میں ملک میں گدھوں کی تعداد ایک لاکھ اضافے کے بعد 51 لاکھ ہو گئی ہے۔ تاہم ملک میں گھوڑے صرف چار لاکھ ہیں۔ بھینسوں کی تعداد دس لاکھ اضافے سے 3 کروڑ 36 لاکھ ہو گئی ہے۔ بھیڑ بکرے 21 لاکھ اضافے سے دس کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ملک میں ایک ملین ریگستانی جہاز بھی پائے جاتے ہیں۔جانوروں کے برعکس انسانوں کے لئے رواں مالی سالی زیادہ اچھا نہیں رہا۔ ملک میں 1038 شہریوں کیلئے صرف ایک ڈاکٹر ہے۔ 11 ہزار 513 افراد کیلئے ایک ڈینٹسٹ ہے۔ جبکہ 1613 لوگوں کیلئے اسپتال کا صرف ایک بیڈ دستیاب ہے۔