counter easy hit

ڈھل بنگش: ضلع گجرات کی نمایاں ترین شادی،رئیس خاندان کے چشم وچراغ بابر گورسی اور وقاص گورسی کی شادی کی روائتی بیس روزہ تقریبات

گجرات(یس اردو نیوز) ڈھل بنگش کی نمایاں ترین شادیوں میں سے سر فہرست قرار پانے والی شادی ۔ جس میں چوہدری مہندی گورسی کے صاجزادوں کی شادی میں اہل علاقہ میں نقدانعامات کی بارش کردی گئی۔

ضلع گجرات میں روائتی طور پر شادی کی تقریبات مہینوں چلتی رہی ہیں اور یہ پورے ملک کی طویل ترین شادیاں کہلاتی رہی ہیں۔ آج کے مصروف ترین دور میں ایسا ممکن نہیں رہا مگر چوہدری مہندی گورسی اور ان کے خاندان نے ایک ماہ سے زائد تقریبات کا انعقاد کر کے اور بیس روزہ خصوصی روائتی رسوم سے بھرپور تقریبات منعقد کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس شادی میں ملک بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے اہل علاقہ اور مساوات برادری میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق ۔ شادی کے جشن کے سلسلے میں رسم حنا و نکاح کی انتہائی پروقار تقریبات جاری رہیں ۔اور زیادہ تر تقریبات ان کی  رہائش گاہ واقع ڈھل بنگش گجرات میں ہوئیں۔ مسلسل بیس دن تک مسلسل  غربا و مساکین میں کھانا تقسیم کیا جا تا رہا ہے اور اس سلسلے میں آج علاقے کے غربا و مساکین اورمساوات برادری میں نقد رقم اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابطق آج اختتامی تقریب کے سلسلے میں چوہدی مہندیاں گورسی کے صاحبزادوں چوہدری اعجاز احمد گورسی ، چوہدری فیصل گورسی، اور چوہدری اشتیاق احمد گورسی کے علاوہ چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش پیپلز پارٹی فرانس اور دیگر گورسی برادران نے نواحی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مساوات برادری کے ارکان میں انعامات تقسیم کیے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق چھ مساجد میں دس ہزار روپے فی کس اور آئمہ حضرات کو ایک لاکھ روپے فی کس کے علاوہ 15 عدد رکشے 15 عدد موٹر بائکس 15 عددواشنگ مشینز کے علاوہ 5 ہزار روپے فی کس اور جیولری بھی انعامات میں تقسیم کی گئی ۔ گورسی برادران کی شادی شادی کی خوشیوں میں بیس دن تک علاقے میں دعوت عام رہی جس میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے اسی لئے یہ شادی ابت تک کی اس علاقے کی  نمایاں ترین شادیوں میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

BEST, MARRIAGE, PARTY, EVER, AT, DHAL, BANGASH, GUJRAT,, WAQAS GORSI,, BABAR GORSI by Yes Urdu Entertainment

BEST, MARRIAGE, PARTY, EVER, AT, DHAL, BANGASH, GUJRAT,, WAQAS GORSI,, BABAR GORSI by Yes Urdu Entertainment

 

 

 

 

 

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website