counter easy hit

ایشوریا رائے کیلئے بہترین خاتون کا ایوارڈ

Best Female Award for Aishwarya Raiبا لی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بہترین خاتون کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایشوریارائے کیلئے بہترین خاتون کا ایوارڈ

تفصیلات کے مطابق انہیں پونے شہر میں ہونیوالی ایک تقریب کے دوران بہترین خاتون کا ایوارڈدیاگیا۔ یہ ایوارڈانہیں بنٹ نامی کمیونٹی کی جانب سے پیش کیاگیا۔ اس موقع پر کمیونٹی عہدیدارن کا کہنا تھا کہ ایشوریا کا تعلق بنٹ کمیونٹی سے ہے اسی لئے انہیں بہترین فلمی خدمات پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔

اس موقع پر ایشوریا رائے گلابی اور سنہرے رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

ایشوریارائے کیلئے بہترین خاتون کا ایوارڈ

ایشوریا رائے نے ایوارڈ وصول کرنے پر بنٹ کمیونٹی کا شکریہ اداکیا۔