counter easy hit

برلن میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے آٹھویں یوم شہادت پر پاک محمد مسجد میں قران خوانی

Berlin Quran khuwani

Berlin Quran khuwani

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو ومرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابق آج سے آٹھ سال قبل٢٧ دسمبر ٢٠٠٧ء کو قائدعوام ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی بیٹی، اسلامی دنیا کی پہلی اور پاکستان میں دومرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے والی شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے لیاقت باغ میں ایک تاریخی اور یادگار جلسہ سے شاندار خطاب کے بعددشمنوںکی سازش کے نتیجہ میں جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان اوردنیا بھرمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں و بینظیر بھٹو کے عقیدت مندوں کی جانب سے اپنی قائد شہیدکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کہا جاتا ہے۔

برلن میں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی بھٹو شہید و بی بی شہید کے چاہنے والوں نے اپنی شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو ،جمہوری جدوجہد میں شہید ہونے والے ساتھی کارکنوں ،ضرب عضب میں شہید ہونے والے فوجیوں، پاکستان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوںاورسانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوںکے ایصال ثواب کے لئے پاک محمد مسجد برلن میں قران خوانی کا اہتمام کیا ،جسکے روح رواں قائم مقام صدر پی پی برلن وبرانڈنبرگ آصف شہزاد چٹھہ اورسینئر رہنما قیصر ملک تھے۔ اسمحفل میں برلن و جرمنی کی سطح پر قائم کشمیری و پاکستانی ، مذہبی ، سیاسی ورفاہی نظیمات کے نمائندوں اور عام پاکستانیوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ۖ سے ہوا۔اسکے بعد قرآن خوانی کی گئی،سورہ یٰسین کی تلاوت ہوئی اور پھرپاک محمد مسجد کے امام و خطیب علامہ نصیر احمد نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، قائد عوام شہید ،بیگم نصرت بھٹو، میر مرتضےٰ بھٹو ، شاہنواز بھٹو ، پاکستان میں جمہوری جدوجہد میں شہید ہونے والے کارکنوں، سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں ،ضرب عضب میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کیلئے فاتحہ خوانی کی اوراللہ تعالی سے انکے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔

اس محفل میں سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ،سابق صدرپی پی برلن،ادیب و صحافی ظہیر اداس خصوصی طور پر بیماری کی حالت میں تشریف لائے،جو بیماری کے سبب عرصہء دراز سے کسی تقریب میں شرکت نہیں کرتے۔ اسی طرح چیئر مین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، سینئر رہنما وچیف کوآرڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک یورپ ،تحریک منہاج القرآن کے میڈیاکوآرڈینیٹربرائے یورپ،عالمی ایشین صحافی ،کالم وتجزیہ نگار اور شاعرمحمدشکیل چغتائی ناسازیء طبیعت کے باوجود محفل میں شریک ہوئے۔

انکے علاوہ مسلم لیگ (ن)برلن کے مبشرلون، آصف چیمہ اورعرفان علی ؛تحریک اسلامی برلن کے رکن،سہ ماہی دستک کے مدیر،شاعر، رخسار انجم؛مسجد امام جعفر صادق کے سید ظہور حسین شاہ؛پاک محمد مسجد کے صدر چوہدری شوکت علی، سابق صدر پاک محمد مسجد حاجی امتیاز قادر وائیں، حاجی عبد المجید،عبدالمجید آف سپانڈو،چوہدری صدیق،ناصر بٹ،ساجد محمود اورمشاورتی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ تھی کہ یہ محفل قرآن خوانی عید میلاد النبی کی محفلوں کے درمیان منعقد ہوئی جس میں میلاد النبی کی برکت سے غالباً پہلی مرتبہ برلن،برانڈنبرگ اور جرمنی میں قائم پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات، جن میں ،سیدمجاہد حسین شاہ، فاروق شاہ ، ملک منظوراعوان ،ملک ملازم اعوان ،ملک ایوب اعوان، منیر بیگ،سہیل انور خان،محمد رشید، میاں مبین، طارق محمود اعوان،چوہدری جاویداقبال،چوہدری سلطان، ڈاکٹرضیاء قریشی،چوہدری قادر،ثنا اللہ،عقیل،ملک عبیدشامل تھے،نے مل کر اس محفل کی شان کو دوبالاکیا،جس کا نتیجہ مثبت نکلنا چاہئے۔

محفل کے آخر میں قیصر ملک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” آپ سب کا بہت بہت شکریہ !آپ نے ہماری قائدبی بی شہید کے ایصال ثواب کی خاطر اس قرآن خوانی میں حصہ لیا۔ اللہ تعلیٰ اس کارخیر کو قبول فرمائے۔آمین”اسکے بعد ناصر محمود، محمدعامر،اورمحمود کا تیار کردہ لذیذ کھانا ساجد محمود،ملک عبید،آصف چیمہ ، جاوید جمنا،محمودالحسن ا ورعلی رضا نے مہمانوں کے سامنے پیش کیا۔