counter easy hit

برلن میں کشمیر فورم انٹرنیشنل کی جانب سے یوم سیاہ پر ٢٧ اکتوبر ٢٠١٥ احتجاجی مظاہرہ کا اعلان

Black Day Demonstration

Black Day Demonstration

جرمنی (APNAانٹرنیشنل/بیورو چیف) برلن بیورو کے مطابق جرمنی میںکشمیریوںو پاکستانیوں کی تنظیمات پر مشتمل جرمنی کا اوّلین و فعال پلیٹ فارم ”کشمیر فورم”،جو ہر سال باقا عدگی سے ٢٧ اکتوبر کی یادمیں”یوم سیاہ” اور ٥ فروری کو ”یوم یکجہتی کشمیر” مناتارہا اور گزشتہ کئی برس سے ان مواقع پر احتجاجی مظاہروں، سیمینار اور جلسہ وجلوس کا اہتمام کرتا رہاہے۔

فورم کے مسائل اور تکنیکی وجوہات کی بناء پرشکاگو،USAمیں قائم”کشمیر فورم انٹرنیشنل” کے زیر نگرانی،اس کی چھتری تلے جرمنی میںمسئلہ کشمیر کے حوالے سے کام کرے گا۔ امسال ٢٧ اکتوبر ٢٠١٥ء کو کے روز، ڈھائی بجے دوپہر ،انڈر گرائونڈ اسٹیشن Kurfürsten Damm کے قریب برلن کی مشہور شاہراہ کو ڈام پرایوروپا سنٹر کے پاس پہلی مرتبہ”کشمیر فورم انٹرنیشنل” کے تحت ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

جو مقررہ وقت پر شروع ہو کرڈیڑھ دو گھنٹے تک جاری رہے گا ۔اس سلسلے میں کشمیر فورم انٹررنیشنل کی جانب سے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے شرکت کی درخواست کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اشتہار شائع کیا گیا ہے۔

جرمنی میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے ٢٧ اکتوبر یوم سیاہ کی یاد میں کشمیر فورم انٹر نیشنل مورخہ 27 اکتوبر 2015ء بروز منگل ڈھائی بجے دوپہر BREITSCHEIDPLATZ کوڈام پرایوروپا سنٹر کے قریب یوم سیاہ پرکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اورمقبوضہ کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی وانسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گا۔تمام کشمیریو ں،پاکستانیوں، انسانی حقوق کے علم برداروں اور مجبور اقوام کی آزادی کے حامیوں سے شرکت کی پر زور استدعا ہے مظاہرہ میں شرکت کے لئے وقت کی پابندی فرمائیں! شکریہ۔

منتظمین: کشمیر فورم انٹرنیشنل
تعاون: برلن کی مذہبی،سیاسی و سماجی تنظیمات
Wazir Husain Malik (Advisor KFI) : 030-3919097ٰ
Mohammad Shakeel Chughtai (World Chairman KFI) : 0157-54479086
DEMO
27. Oktober, 2015 Dienstag 14.30 Uhr
BREITSCHEIDPLATZ neben Gedächtniskirche KUDAMM
Kashmir Forum International
Grüntaler Strasse 11, 13357 Berlin