counter easy hit

برلن میں BMZ کے بین الاقوامی اوپن ڈے میں سفارتخانہء پاکستان جرمنی کی شرکت

BMZ International Day 2015

BMZ International Day 2015

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو کے مطابق گذشتہ دنوںجرمنی کی وزارت برائے معاشی تعاون و ترقی نے برلن میں بین الاقوامی اوپن ڈے منعقد کیا ،جس میں تقریبا ًپچاس ممالک کے سفارت خانوں نے ا سٹال لگائے اور اپنے اپنے ممالک کی روایتی اشیاء ،پیداوار، مصنوعات اورفن و ثقافت کی نمائش کا اہتمام کیا۔

سفارت خانہء پاکستان،جرمنی کی جانب سے لکڑی اور ماربلاونیکس سے تیار کردہ پاکستانی مصنوعات،کشیدہ کاری و شیشہ کے کام کے نمونے، پاکستان سے متعلق معلوماتی کتب اور دیگرروایتی اشیاء نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ اس موقعہ پر پاکستانی ٹرک آرٹ کی خصوصی نمائش بھی کی گئی۔ پاکستان کے اسٹال کا دورہ کرنے والوں میں اہم شخصیات کے علاوہ جرمن پارلیمانی اسٹیٹ سکریٹری برائے اقتصادی تعاون و ترقی ،BMZ مسٹرتھومس زلبر ہورن شامل تھے۔

انکی آمد پر ہیڈ آف چانسری سجاد حیدر خاں اور نیول و ائیر اتاشی کیپٹن خالد ثمر خاں نے انہیں خوش آمدید کہا اور پاکستانی ٹرک آرٹ کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا۔ جس کا اظہارایک پینٹ شدہ کار کی صورت میں کیا گیا تھا۔ زلبر ہورن نے پاکستانی مصنوعات اور ٹرک آرٹ میں دلچسپی ظاہر کی اور پاکستان کی شرکت کو سراہا۔ اس موقعہ پر سکنڈ سکریٹری یاسرحسین اورسفارتی عہدیداران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔