counter easy hit

شہد اور پانی کے فوائد

شہد دنیا کی بہترین غذاؤں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے نیم گرم پانی کے ساتھ شہد لینا اچھی صحت کو فروغ دیتا ہے۔ ہر کسی کو روزانہ شہد پانی پینا چاہیئے۔

درج ذیل شہد پانی کے کچھ فوائد ایسے ہیں جو ہمیں معلوم ہونے چاہیئں

خراب گلے کا علاج

شہد پانی کو باقاعدگی سے پینے سے آپ نزلہ ،ذکام سے دور رہیں گے۔ یہ آپ کے خراب گلے اور کھانسی کےعلاج میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ڈیٹاکس

شہد پانی بہترین ڈیٹاکس تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آپ کے جسم سے ٹاکسن کو صاف کرتا ہےاور ہاضمے کو بہتر کرتا ہے۔

قوت مدافعت کی مضبوطی

انزائمز، وٹامنز اور منرلز سے مالا مال شہد پانی آپ کے مدافعتی نطام کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کو نقصاندہ بیکٹیریا سے بچاتا ہے۔

الرجی کم کرتا ہے

شہد پانی کا مستقل استعمال آپ کو بہت سی ماحولیاتی الرجی سے بچاتا ہے۔

دل کیلئے بہترین

شہد پانی کا استعمال کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھتا ہے اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔