counter easy hit

بینگن کے فوائد اور نقصانات

قارئین!اس سے پہلے بھی آپ میرے مضامین میں سبزیوں کے فوائد جان چکے ہیں لیکن آج میں جس سبزی کا ذکر کرنے جا رہا ہوں یہ بھی ایک اہم سبزی ہے اور ہمارے ہاں کافی مقبول ہے۔ آج کی سبزی کا نام بینگن ہے میں آج اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ نقصان کا بھی ذکر کروں گا۔ تاکہ آپ اپنی صحت کا بہتر طور پھر خیال رکھ سکیں۔

بینگن رنگت کے لحاظ سے سیاہی مائل اور جامنی رنگ میں دستیاب ہیں اس کے علاوہ یہ گول،لمبے اور بیضوی شکل کے ہوتے ہیں ان کا آبائی ملک ہندستان اور سری لنکا ہیں۔ بینگن کا برتہ بڑا مزیدار ہوتا ہے اس کے علاوہ بینگن کے پکوڑے انتہائی لذیز ہوتے ہیں۔ بینگن کو عام طور پر آلو اور گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے۔ بینگن میں چینی 2.35 فیصد، پروٹین 1.01 گرام، ریشہ 3.4 گرام پایا جاتا ہے۔

بینگن ایک ایسی سبزی ہے جس کو آپ اپنے گھر میں بھی بآسانی اگا سکتے ہیں۔اس کے بیجوں کو گھر میں موجود گملوں میں لگایا جا سکتا ہے۔ بینگن میں آئرن کی مقدار کافی ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں فاسفورس، پوٹاشیم، میگنیشیم، فولک ایسڈ، وٹامن اے ، وٹامن بی اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ایک سگریٹ جتنا نکوٹین بھی پایا جاتا ہے۔ بینگن کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے۔

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس سبزی کے کیا فوائد ہیں اور نقصانات کیا ہیں؟

بینگن کے فوائد:
٭بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭قبض کشا ہے۔
٭ حافظہ کو بہتر بناتا ہے۔
٭ دل کو طاقت پہنچاتا ہے۔
٭قوت معدافعت کو بڑھاتا ہے۔
٭معدے میں گیس بننے کے عمل کو روکتا ہے۔
٭بینگن پیشاب آور ہے۔
٭جن لوگوں کو بلغم آتی ہو وہ بینگن کا استعمال کریں۔
٭بینگن ہمیں کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔

بینگن کے نقصانات:
٭ بینگن کی کچھ اقسام معدے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
٭ بینگن کا مسلسل استعمال آپ کو جوڑوں کے دردوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔
٭جوڑوں کے دردوں میں مبتلا لوگ اس کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
٭ بینگن خون کو خراب کر سکتا ہے۔