counter easy hit

بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ناروے میں تعزیتی اجلاس، سبطین شاہ کا خطاب

 Norway Condolence Meeting

Norway Condolence Meeting

اوسلو (پ۔ر) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آٹھویں برسی کے موقع پراوسلوکے گرونے لوکا الیڈرے سنٹر میں گذشتہ روزایک تعزیتی اجلاس ہوا جس سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء میاں محمد اسلام، پی پی پی ناروے کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار اور محقق اور صحافی سید سبطین شاہ نے خطاب کیا۔

اجلاس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات اور پی پی پی کے اراکین حاجی رفیع اللہ، اقبال اخترخان، ظہیرالدین بابربٹ، نعیم بٹ، اکرام بٹ، حاجی ارشد، ملک عبدالحمیداعوان پرنس، محمد اعظم چوہان اوردیگر شریک ہوئے۔

میاں اسلام نے بے نظیربھٹو اور ذوالفقار علی بھٹوکے بارے میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بھٹوکا درس ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے۔ وہ ایک عظیم رہنماء تھے جنھوں نے پاکستانیوں کو جینے کا شعور دیا۔ مرزاذوالفقار نے کہاکہ ایسے لیڈر مرتے نہیں ، زندہ رہتے ہیں۔

Norway Condolence Meeting

Norway Condolence Meeting

سید سبطین شاہ نے کہاکہ بھٹو کے نظریے کو کوئی نہیں ختم کرسکا۔ آج مخالفین بھی بھٹوکے افکارسے اتفاق کرتے ہیں۔ ایسے لوگ کم پیدا ہوتے ہیں اور پاکستان کی بدقسمتی تھی کہ بھٹو اور ان کی ذہین بیٹی کو ماردیاگیا۔ تقاریر کے بعد شہید بھٹو، شہیدبے نظیراوردیگر مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ خاص طورپر دعا کے دوران سعیدبٹ اور رفیق بٹ کا بھی تذکرہ کیاگیا۔