counter easy hit

محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریب سے مقررین کا خطاب

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے نائب صدر اور کو آرڈینیٹر یورپ چوہدری یوسف کامران گھمن نے کی جبکہ مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائی ہوئی سابق وزیر ایم این اے محترمہ شگفتہ جمانی تھیں جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر نے ادا کئے تقریب کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالی کے پاک نام سے کیا گیا۔

تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ حبیب الرحمن نے حاصل کی انہوں نے سورت الرحمن کی آیات مبارکہ سے تلاوت کلام پاک کی ،، تم اپنے رب کی کون کونسی نعتموں کو جھٹلاؤ گے،، اسٹیج سیکرٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو بھی پاکستانی قوم کیلئے ایک نعمت عظیم تھیں انہوں نے پاکستان کی عوام کیلئے وہ کارنامے انجام دئے جو رہتی دنیا تک قائم و دائم رہیں گے۔

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

انہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے آبدوزوں اور مزائیل ٹیکنالوجی کا حصول ممکن بنایا جس کی وجہ سے آج پاکستان دفاعی طور پر ایک مضؓوط ملک بن چکا ہے حال میں حاضرین کاجوش دیدنی تھا حال میں مقررین کے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے نعروں سے ہال گونجتا رہا زندہ ہے بینظیر زندہ ہے جب تک سورج چاند رہے گا بھٹو تیرا نام رہے گا تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا اور پاکستان پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعروں سے حال گونجتا رہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی شعبہ خواتین کی صدر محترمہ شمیم بھٹو کو دعوت خطاب دی گئی تو انہوں نے ان الفاظ میں محترمہ کو خراج تحسین پیش کیا کہ جن حالات میں محترمہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کا جھنڈا تھاما اس وقت کے حالات کا موازنہ آج کے حالات سے کسی طرح ممکن نہیں محترمہ نے ذولفقار علی بھٹو شہید کی شہادت کے بعد ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا اور ڈکٹیٹڑ ضیا کے سامنے سر نہ جھکایا۔

پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابق صدر محمد اشرف گوندل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کیلئے کام کیا ہے انہوں نے ورکرز کو جو محبت دی ہم کبھی نہیں بھول سکتے محترمہ ایک عظیم رہنما تھیں ہمیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں متحد ہونا ہے۔

پاکستان سے تشریف لائی ہوئی سابق وزیر ایم این اے محترمہ شگفتہ جمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد جو علم اٹھایا وہ ملک میں جمہوریت کی مکمل بحالی تھا یہ سفر انہوں نے ہر مشکل میں جاری رکھا اور اس کیلئے اپنی جان تک قربان کر دی اور انہوں نے جمہوریت کی مکمل بحالی پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی اور آج ملک میں جو جمہوریت قائم ہے یہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور محترمہ بینظیر بھٹو کی طفیل ممکن ہوئی ہے۔

محترمہ نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں جہاں جمہوریت کی لڑائی لڑی وہی انہوں نے اپنے ایک ماں کا اور بیوی کا کردار بھی احسن طریقے سے نبھایا جب مردحرجناب آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے تو محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کے سامنے کسی قسم کی مصلحت سے کام نہیں لیا اور جناب آصف علی زرداری کے ساتھ اپنے رشتہ کو خوب نبھایا اور اپنے بچوں کو باپ کی کمی نہیں محسوس ہونے دی اور ان کی تربیت اس طرح کی کہ آج بلاول بھٹو زرداری محترمہ اور ذولفقار علی بھٹو کی شکل میں ہمارے سامنے ہے آج ہمیں جناب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہے جو محترمہ بینظیر بھٹو نے جاری رکھی آج بھی ملک میں مکمل جمہوریت قائم نہیں ہو سکی انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ سب لوگوں کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے جو عزت دی یہ بھی محترمہ بینظیر بھٹو کی مرحون منت ہے آج یہاں دیار غیرمیں بھی جس طرح آپ یہ تقریب منا رہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بھٹو زندہ ہے بے نظیر بھٹو زندہ ہے ہم جب یہ نعرہ لگاتے ہیں تو یہ تقریب اس کی ایک مثال ہے میں کامران یوسف گھمن کوآرڈینیٹر یورپ کی شکر گزار ہوں کہ وہ آپ لوگوں سے ملاقات کا ذریعہ بنے ان جسے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں جن کی وجہ سے پیپلز پارٹی قائم و دائم ہے محترمہ شگفتہ جمانی صاحبہ نے کورآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن کو تقریب میں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

Benazir Bhutto Anniversary

Benazir Bhutto Anniversary

تقریب کی صاحب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سنئیر نائب صدر اور کوآرڈینیٹڑیورپ چوہدری کامران یوسف گھمن نے اپنے صدراتی خطاب میں کہا کہ آج ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ منا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی جمہوریت کیلئے قربانیوں کو رااج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد کو محترم بلاول بھٹو زرداری اور جناب آصٖف علی زرداری کی قیادت میں جاری رکھیں گے محترمہ بے نظیر بھٹو ایک فلسفے کا نام تھیں انہوں نے جمہوریت کی جدوجہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

ہم بھی ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آخرمیں انہوں نے تمام حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ آپ تمام لوگ اپنا قیمتی وقت نکال کر تشریف لائے انہوں نے تمام صآٖافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور جمہوریت کے لئے تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا خیر کرائی روزہ افطار کی وجہ سے اس پروگرام کو محدود کر دیا گیا اور حاضریں کا روزہ افطار کروایا گیا۔