counter easy hit

پیرس (نمائندہ یس اردو) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام 20 جون 2015ءبروز ہفتہ محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیاگیا ھے۔

بیگم شمیم بھٹو - شگفتہ جمانی

بیگم شمیم بھٹو – شگفتہ جمانی

پیرس (نمائندہ یس اردو) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام 20 جون 2015ءبروز ہفتہ دختر مشرق محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ ویمن ونگ کی صدر شگفتہ جمانی اور پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ لندن کی صدر بیگم شمیم بھٹو پیرس پہنچ گئی۔ پیرس پہنچنے پر پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن، چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی، میڈیا ایڈوائزر ایم اے صغیر و دیگر نے استقبال کیا۔ یاد رہے کہ ہفتہ کو شام 9 بجے گرل پوائنٹ پر محترمہ بےنظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب منعقد ہوگی اور افطار ڈنر بھی اہتمام ہوگا۔