counter easy hit

عالمی مسائل کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتے ہیں :نواز شریف

وزیر اعظم کی تاجکستان پہنچنے پر نیوز کانفرنس ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، تاجک کابینہ کے ارکان سے ملاقات بھی کی

Believe in solving through global issues of negotiations: Nawaz Sharif

Believe in solving through global issues of negotiations: Nawaz Sharif

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے میں استقبالیہ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا علاقائی اور عالمی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا دو روزہ دورہ تاجکستان میں دوشنبے ائرپورٹ پر تاجک وزیر اعظم نے استقبال کیا۔

وزیر اعظم نواز شریف صدارتی محل پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی ۔ تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف کو تاجک صدر امام علی رحمان نے خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر تاجک فوج کی جانب سے سلامی پیش کی گئی ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا ۔ تاجک صدر نے کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کرائی ۔ تاجک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ملکوں کی 25 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا علاقائی اور عالمی مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے دو روزہ دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website