پیرس: مشہورِ زمانہ ریس پیرس روبے سائیکل ریس کے دوران بیلجیئم کاسائیکلسٹ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

ٹیم انتظامیہ کی جانب سےجاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 23 سالہ گولاٹس پہلی مرتبہ فرانس کی مشہور ایک روزہ پیرس روبے سائیکل ریس میں شرکت کررہے تھے، گولاٹس فنش لائن سے 150 کلومیٹر دور ہی اچانک بے ہوش ہوگئے، انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرانس کے شہر لیل کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دورانِ علاج دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ حرکت قلب بند ہونا قرار دی ہے








