counter easy hit

برسلز بم حملوں میں ملوث حملہ آور یورپی پارلیمنٹ میں ملازم، بیلجئیم حکام

Belgian authorities

Belgian authorities

حکام کے مطابق حملہ آور نے پارلیمنٹ میں ایک ماہ تک ملازمت کی تھی اور وہ صفائی کرنے والے عملے میں شامل تھے
برسلز (یس اُردو) بیلجئین حکام کا کہنا ہے کہ برسلز بم حملوں میں ملوث ایک حملہ آور نے یورپی یونین کے پارلیمنٹ میں ملازمت بھی کی تھی ۔حکام کے مطابق حملہ آور نے پارلیمنٹ میں ایک ماہ تک ملازمت کی تھی اور وہ صفائی کرنے والے عملے میں شامل تھے ، تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ آور کا نام نجم لشراوی ہے جو کہ برسلز کے ایئر پورٹ پر خود کش حملہ کرنے والوں میں سے ایک ہے ، نجم لشراوی برسلز سے پہلے نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملوں میں مطلوب تھا ۔
واضح رہے کہ برسلز میں یکے بعد دیگرے 6 دھماکوں میں تقریباً 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ ان حملوں کے بعد دنیا بھر میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا اور خفیہ مقامات پر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ان حملوں سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردگان کی طرف سے بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ برسلز میں خود کش حملہ کرنے والے ایک دہشت گرد کو گذشتہ سال ترکی سے ڈی پورٹ کیا گیا اور بیلجئیم اس خطرے سے آگاہ تھا ۔