counter easy hit

بیگم کلثوم نواز کی سرجری آج ہوگی، حسین نواز کی قوم سے دعا کی اپیل

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لندن پہنچ گئی، این اے 120 میں کامیابی پر نواز شریف نے مریم نواز کو شاباش اور مبارک باد دی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ کی آج پھر سر جری ہوگی۔ انہوں نے قوم سے اپنی والدہ کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی وطن واپسی والدہ کی صحت پر منحصر ہے۔

Begum Kalsoom Nawaz's surgery will be today, Hussain Nawaz appealing to nation for prayerادھر حلقہ این اے 120 میں کامیاب انتخابی مہم اور اپنی والدہ کلثوم نواز کی فتح کے بعس مریم نواز اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے ساتھ لندن پہنچ گئی ہیں۔ لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مریم نواز فرط جذبات سے آبدیدہ ہوگئیں۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کی خیریت دریافت کی اور صحت کے بارے میں پوچھا۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مریم نواز کو این اے 120 میں کامیابی پر شاباش اور مبارک باد دی۔ اس سے قبل لندن پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا لاپتہ کارکنوں کے بارے میں بعد میں بات کروں گی۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے ہمارے 8 کارکنوں کو اٹھایا گیا۔