counter easy hit

ضلع ننکانہ میں درجہ چہارم کی 267خالی آسامیوں کو جون سے قبل پرُ کرلیا جائیگا ڈی سی او

before Jun DCO

before Jun DCO

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈسڑکٹ گورنمنٹ ضلع ننکانہ میں درجہ چہارم کی 267خالی آسامیوں کو جون سے قبل پرُ کرلیا جائیگا ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ میں محکمہ ایجو کیشن کیلئے 134محکمہ صحت 66ایگری کلچرل 21 کمیونٹی ڈویلپمنٹ 4 فنانس 3ورکس ایند سروسز 39درجہ چہارم کی کل 267خالی آسامیوں کو نئے مالی سال جون 2016ء سے قبل مکمل کرلیا جائیگا ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ ان آسامیوں کیلئے قومی اخبارات میں اشتہارات شائع ہونے شروع ہوچکے ہیں جبکہ تمام بھرتیاں میرٹ پر ہونگی علاوہ ازیں ایک ماہ قبل شیخوپورہ محکمہ زراعت کی طرف سے بیل دار کی آسامیوں کیلئے اشتہار شائع ہوا جس کو سیکرٹری زراعت نے اس لیے کینسل کردیا کہ ان میں خواتین کا کوٹہ نہ رکھا گیا تھا سابقہ صدر ڈسڑکٹ بار ننکانہ چوہدری حق نواز نے وزیرا علیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق ڈرائیور اور لیبر کی آسامیوں پر خواتین کی تعیناتی نہیں ہوسکتی اس لیے اس قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔