counter easy hit

حکومت بننے سے پہلے ہی عمران خان کے لیے سب سے خطرناک خبر آ گئی

واشنگٹن: تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اب ایک ایسی خطرناک خبر آ گئی ہے کہ عمران خان کے لیے ملک چلانا بے حد مشکل ہو جائے گا۔ سی این بی سی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ایران پر پابندیاں عائد کیے جانے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی اور 90 ڈالر فی بیرل سے بلند ہوجائیں گی۔ ایران، جو دنیا کا پانچواں بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے، کے تیل کی پیداوار عالمی مارکیٹ سے نکلنے پر قیمتوں پر بہت زیادہ فرق پڑے گا اور وہ بلند ترین سطح پر جا پہنچیں گی۔

انرجی ایسپیکٹس کی چیف آئل اینالسٹ امریتا سین کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہم رواں سال میں آگے بڑھ رہے ہیں، تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خطرہ زیادہ ہوتا جارہا ہے۔ تیل کی آئندہ قیمتوں پر ایران پر عائد ہونے والی پابندیوں کا بہت منفی اثر پڑے گا اور یہ 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی جائیں گی۔ اس سے مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کم ہو جائے گی، جس کا یقینی نتیجہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کی صورت میں نکلے گا۔‘‘ واضح رہے کہ اس وقت برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 74.01 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 69.10 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔ گزشتہ منگل کے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.35 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 0.13 فیصد اضافہ ہوا۔