counter easy hit

انتیس سال کی حسین جرمن ڈاکٹر

خوب صورت آنکھوں والی انتیس سال کی حسین جرمن ڈاکٹر نے 1960 میں کراچی کی کچی بستی میں قیام کا فیصلہ کیا تو سب نے سر Beautiful, eyed, german, girl, Rugh palo, by, shahzad,bahadur, shahpurپکڑلئے اور یہ قیام بھی اس لئے کہ وہ کوڑھ مریضوں کی بستی ختم کرنا چاہتی تھی، آئی آئی چندریگرروڈ سے متصل بستی جہاں آج ریلوے کالونی ہے، وہاں لوگ کوڑھ کے مریضوں کو لاعلاج سمجھ کر ڈال دیتے تھے اور وہ سسک سسک کر مرتے رہتے تھے رتھ فاؤ نے اس بستی میں ایک کلینک بنایا، وہ یسوع مسیح کی ایک قابل فخر پیروکار تھی، وہ کرسچن مشن کا حصہ تھی، اس نے کسی مسلمان یا ہندو کو مسیح تو نہ کیا، کوڑھ مریضوں کی پوری بستی کا خاتمہ ضرور کردیا کہ آج وہاں کے مکینوں کو بھی نہیں یاد کہ یہاں کوڑھ مریضوں کی کبھی کوئی بستی ہوا کرتی تھی اے یسوع مسیح کے خدا! تیری امانت تیرے پاس لوٹ آئی اے ابن مریم کے خدا! ہم گواہ ہیں کہ وہ دنیا کے بہترین انسانوں میں سے ایک تھی اتنی خوب صورت لڑکی کا یوں قیام کرنا محفوظ تھا! میں نے جب رتھ فاؤ سے یہ سوال کیا تو وہ شرارت سے مسکرائیں اور کہا کہ لوگ کوڑھ کے مریضوں سے گھن کھاتے تھے اور وہ اپنی حفاظت کے لئے کوڑھ کے مریضوں کے ساتھ سوتی تھیں تو کوئی گھن کی وجہ سے ان کے قریب نہیں آتا تھا وہ کرسچن نن پاکستان میں اپنی زندگی کے 50 سے زائد سال ایک چھوٹے Beautiful, eyed, german, girl, Rugh palo, by, shahzad,bahadur, shahpurسے کمرے میں رہیں، چارپائی نما بستر اور سرہانے رکھا کولر ۔۔ میز پر چند کتابیں اور سامنے ٹیبل پر رکھے کچھ برتن رتھ فاؤ نے اپنی کبھی کوئی تشہیر نہیں چاہی، وہ خاموشی سے کام کرتی رہیں اور اسی خاموشی کے ساتھ آج وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں، عالمی اداروں نے 1996 میں پاکستان کو لپریسی سے کنٹرول ملک قرار دے دیا، جب بھی میں سما میں اپنے آفس کی کھڑکی سے ریلوے کالونی کو دیکھتا ہوں تو میرا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے مجھے فخر ہے کہ میں رتھ فاؤ کے ملک پاکستان میں رہتا ہوں چودھری نوید بہادر شاہ پور

Beautiful, eyed, german, girl, Rugh palo, by, shahzad,bahadur, shahpurChoudhary Naveed Bahadar ShahPur

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website