counter easy hit

امریکہ کا گوانتا ناموبے جیل سے قیدیوں کو مختلف ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ

Bay prison countries

Bay prison countries

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں کو دو مختلف ممالک بھیجا جائے گا ، تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے
کیوبا (یس اُردو) امریکا کیوبا میں موجود بد نام زمانہ گوانتا ناموبے جیل سے تقریباً ایک درجن قیدیوں کو دو مختلف ممالک کو منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان قیدیوں کو دو مختلف ممالک بھیجا جائے گا ، تاہم ان ممالک کے نام ظاہر نہیں کیے گئے ۔ یہ اقدام صدر اوباما کی جانب سے حراستی مرکز گوانتا ناموبے کو بند کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے ۔ دو ہزار دو میں امریکی حراستی مرکز گوانتا ناموبے میں آٹھ سو کے قریب افراد قید تھے ، تاہم اب اُن کی تعداد اکیانوے رہ گئی ہے ۔ گوانتا ناموبے جیل کی بندش امریکی صدر براک اوباما کے ابتدائی منصوبوں میں شامل تھی