counter easy hit

تبدیلی عوام کو مہنگی پڑ گئی: روزمرہ گھروں میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف چینی کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی تو دوسری طرف آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق  یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک طرف تو عوام کو ریلیف دیتے ہوئے چینی کیقیمت میں تین روپے فی کلو کی کمی کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ بھی کر دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 74 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔ آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں دس روپے اضافے کے بعد آٹھ سو دس روپے مقرر کر دی ہے جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا پانچ روپے اضافے کے بعد چار سو روپے کا مقرر کر دیا گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت میں کمی ہوئی اور ساتھ ہی آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ کم از کم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ ان سٹورز کی افادیت بھی قائم رہے اور عوام کو ریلیف بھی مل سکے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی سیمپلنگ کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔مجموعی طور پر317 کمپنیزکے آئل اورگھی کے نمونوں کی چیکنگ کے دوران 47 برانڈز مضر صحت جبکہ 56 میں معمولی نقائص پائے گئے ۔فیل ہونے والے برانڈز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سیمپلنگ نتائج کے مطابق حفیظ بناسپتی،فواد بناسپتی،ماں بناسپتی ،انعام بناسپتی،حیات پام اولین،توانائی پام اولین،گل بناسپتی،مجاہد کوکنگ آئل،مجاہد کو کنگ آئل اورمجاہد سویا بین آئل فیل قرار پائے ہیں۔اسی طرح فاطمہ پام اولین،زیتون ریفائینڈپام اولین،ممتاز کوکنگ آئل،مدنی کوکنگ آئل،اوکے کوکنگ آئل،ماہا بناسپتی ، روہی بناسپتی،ملتان کینولا آئل،روہی کینولا آئل،اتحاد کینولا آئل،ایشیا پیور آئل اورمعاذ سپریم بناسپتی فیل ہوگئے ہیں۔

BASIC, NEEDS, OF, PEOPLE, COST, HIGHER, THAN, PAST, LIFE, IS, GOING, TO, BE, DIFFICULT, DAY, BY, DAY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website