counter easy hit

بارسلونا کی سیاسی و سماجی شخصیات نے سہوترہ ہاوس پر جوزفین کرسٹینا سے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا

Joephine Christina,Expressed Regret

Joephine Christina,Expressed Regret

بارسلونا (ممتاز منیر) بارسلونا کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے سہوترہ ہاوس بارسلونا پر مسلم لیگ ق سپین خواتین ونگ کی صدر اور بین المذاہب آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی و سماجی وویمن ورکر سے سانحہ یوحنا آباد پر اظہار افسوس کیا اور اس سانحہ لاہور کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان اور اسلام کے خلاف جنگ کا حصہ قرار دیا ہے، ملاقات کرنیوالوں میں مسلم لیگ سپین کے سرپرست چوہدری افضال۔پیپلز پارٹی سپین کے سنیئر رہنما چوہدری افتخار فضل آف حاجی محمد۔چوہدری مختار آف نور جمال۔راجہ ضیاء صدیق آف بھٹیاں چباں۔چوہدری ایاز آف مٹھانہ چک اور مسلم لیگ ن سپین کے سنیئر رہنما سفیر اکبر بھٹی آف خواصپور شامل ہیں۔

اس موقع پر راجہ ضیاء صدیق نے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی سانحہ ہے اور پوری قوم اس پہ غم زدہ ہے مگر اسی طرح دو راہ گیروں کو پکڑ کر زندہ جلا دینا اور پولیس والے کو قتل کر دینا اس سے بڑی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چرچ پر حملہ در اصل انہی دہشت گردوں کی کاروائی ہے جو مساجد پر بھی حملے کرتے ہیں، دہشت گردوں کی نظر میں کسی عبادت گاہ یا تعلیمی ادارہ کی اہمیت نہیں وہ صرف پاکستان میں لاشیں گرانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے ذمہ دار اداروں کو اب اپنی پالیسی پر ایک بار ضرور نظر ثانی کرنی چاہئے کہ اتنی ٹائٹ سیکیورٹی میں دشمن کس طرح پاکستان پر وار کر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے میں اس میں بسنے والے ہر شخص کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری حاکم وقت پر، ہر سانحے کے بعد صرف مذمتی بیان دے کر حکمران اپنی ذمہ داریوں سے فارغ نہیں ہو سکتے، اس سانحے کہ ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جوزفین کرسٹینا نے تمام سیاسی وسماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا کہ وہ انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے بھی زندہ انسانوں کے جلائے جانے کی مذمت کی اور کہا اس طرح کی حرکت کرنیوالوں کو سزاملنی چایئے۔