counter easy hit

بارسلونابلدیاتی انتخابات، مخصوص نشست پر ڈاکٹرہماجمشید کا تقرر، کارکنان نے مٹھائی تقسیم کی

Sweets Distribution

Sweets Distribution

بارسلونا/ پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) اسپین کے صوبہ کاتالونیا کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑا اپ سیٹ بلدیہ بارسلونا میں ہوا۔ یہا ں سیاسی اتحاداین کمیوں نے کا میابی حا صل کی ہے اور بارسلونا کی تاریخ میں اس اتحاد کی پہلی خاتون اداکولاءو میئر بننے جا رہی ہے۔ گزشتہ روز اس سیاسی اتحاد کی جانب سے مخصوصی نسشت پر پاکستانی نژاد ہسپانوی ڈاکٹر ہما جمشید کو نامزد کیا گیا ہے۔

نوجوان سماجی ورکر عمیر ڈار کے مطابق ڈاکٹر ہما جمشید کو سیوت بیعا کی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے لیے منتحب کیا گیا ہے۔ بارسلونا کے 10 ڈسٹرکٹ ہیں جن کی اپنی علاقائی کونسل ہوتی ہے۔ اس کونسل کے ممبر ان ڈا ئریکٹ بذریعہ الیکشن منتحب نہیں ہوتے بلکہ بارسلونا کا الیکشن جیتنے والی جماعت اپنی مرضی کے امیدواروں کو منتحب کرتی ہے۔ جیسے آئی سی وی اور پودیموس کے اتحاد نے بارسلونا کے سیوتات بیعا کے لیے میڈم ہما کو چنا ہے۔ اختیارات کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ ڈسٹرکٹ کمیٹی اپنے علاقے کے فیصلوں کے لیے کسی حد تک خود مختار ہوتی ہے۔

بارسلونا کے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی اتحاد کی کامیابی اوڈاکٹر ہما جمشید کی نامزدگی کی خوشی میں آئی سی وی کے پاکستانی ممبران اور دیگر پاکستانیوں نے رامبلہ روال پر جشن منایا۔ جس کا اہتمام خواتین کی ایسوسی ایشن آسے سوپ نے کیا۔اس موقع پر آئی سی وی کی ڈائریکٹر امیگریشن گابی پوبلت کے علاوہ سفیان یونس ،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،عمران ساہی، طاہر رفیع، راجہ بابر ناصر،حافظ احمد خان،راجہ امجد خالق،چوہدری کامران،سید گوہر، جمشید اقبال، راجہ بشارت، میاں ذاکر، جاوید الیاس قریشی، آسے سوپ کی اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خوشی کے موقع پر تمام شرکانے میئر آداکولاو کی کامیابی کی خوشی میں کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔