counter easy hit

بارسلونا کے کوچ کا اپنی ٹیم کے ساتھ مزید دو سال کا معاہدہ

Luis Enrique

Luis Enrique

بارسلونا : فٹبال کلب بارسلونا کے کوچ لوئس اینرک نے ٹیم کیساتھ اپنی وابستگی کو طول دیتے ہوئے 2017 تک بطور کوچ نیا معاہدہ کر لیا۔

چیمپئنز لیگ فٹبال 2015 کی فاتح ٹیم بارسلونا کے کوچ لوئس اینرک نے کلب کیساتھ مزید دو سال تک کا معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے مطابق 45 سالہ کوچ 2017 تک ٹیم کو اپنی خدمات پیش کریں گے۔

اس سے قبل انہوں نے کلب کیساتھ مستقبل میں وابستگی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم کلب کے صدر جوزف ماریا بارٹومیو نے ان کے معاہدے میں توسیع کی تصدیق کر دی ہے۔ سابق ہسپانوی فٹبالر کی کوچنگ میں کلب چمپئنز لیگ ، لا لیگا اور کوپا ڈیل رے جیسے بڑے ٹائٹل جیت چکا ہے۔