counter easy hit

بسنت کے نام خوش ہونے والے شہریوں کے ارمان پانی پر پھر گیا۔۔۔ بڑی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت دنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور پنجاب حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق درخواست گزار صفدر شاہی پیر زادہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ بسنت خونی کھیل ہے اس پر پابندی لگنی چاہیے اور بسنت کی اجازت دے کر حکومت مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے جبکہ ابھی بسنت کاصرف اعلان کیا گیا ہے اور تین بچوں کی ڈور پھرنے سے اموات ہو چکی ہیں ۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور سیکریٹر ی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے اور جوابات جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ عدالت نے سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔خیال رہے پنجاب حکومت نے بسنت کے تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بسنت کے دن چھٹی دی جا سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بسنت منانے کیلئے دلچسپی ظاہر کردی ہے۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے تہوار کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔بسنت منانے کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے سربراہ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہوں گے۔بسنت کے دوران پتنگ بازی کی اجازت دینے کے امور کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پتنگ بازی کے نقصانات سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گی۔بسنت تہوار کے دوران پتنگ بازی کی اجازت کا فیصلہ کمیٹی کی رپورٹ پر کیا جائے گا