counter easy hit

بنوں: پولیس موبائل پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (یس ڈیسک) میریان روڈ پر تھانہ منڈان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پولیس گاڑی کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سعداللہ خان سمیت چھ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

جنھیں ابتدائی طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔