counter easy hit

بنوں: پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (یس ڈیسک) بنوں میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقہ میریان میں اپنے گھر کے باہر کھڑ ے ہوئے دونوں اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار کو بنوں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں اہلکار آپس میں بھائی ہیں اور فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی ہے۔