counter easy hit

بنوں میں خاندانی جھگڑے پر فائرنگ، دو خواتین جاں بحق

Bannu

Bannu

بنوں : مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

پولیس کے مطابق ملزم طفیل خان کا زخمی ہونے والی لڑکی سے نکاح ہوا تھا اور گھریلو جھگڑوں کے بعد 3 ماہ بعد ملزم نے طلاق دے دی تھی۔

آج صبح سویرے ملزم ساتھیوں کیساتھ لڑکی کے گھر گیا اور ماں بیٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں لڑکی اور ماں جاں بحق ہو گئیں، دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔