counter easy hit

کالعدم تنظیموں کی فہرست اقوام متحدہ کے مطابق بنائی جائے، وزیر داخلہ

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے منگل کو سیکریٹری داخلہ شاہد خان کو ہدایت کی کہ قومی کالعدم تنظیموں کی فہرست کواقوام متحدہ کی فہرست سے مماثل بنایا جائے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزارت داخلہ نے پہلے ہی حقانی نیٹ ورک اور جماعت الدعوۃ پر پابندیاں عائد کر چکی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان کرنے میں ہچکچا رہی ہے۔ عہدیدارکے مطابق ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کی تعداد 72 ہو چکی ہے جس میں آئندہ ہفتے اضافہ ہو سکتا ہے۔