yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بینک یا بیگار کیمپ

Yes 2 Webmaster January 4, 2016 1 min read
State Bank Pakistan
Share this:
Bank
Bank

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
میں جب بھی بینک جاتا ہوں تو ایک خوبصورت نوجوان بینک مینیجر مجھے بڑے کھلے دل سے ملتا ہے میں کوئی بڑا اکائونٹ ہولڈر نہیں ہوں مجھے انتظار رہتا ہے کہ پہلی تاریخ آئے تو پردیسی بچوں کی بھیجی ہوئی رقم وصول کر کے ایک ایسے گھر میں جھونک دوں جسے میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے بنانے کی سعی لاحاصل کر رہا ہوں ڈھانچہ بنا تو میں ایک ایکٹیو ادھیڑ عمر کا تھا اب وہ فائنل ہو رہا ہے تو میں ڈھانچہ بن گیا ہوں۔دوستوں سے درخواست ہے کہ جو کام کرنے ہوں چالیس سے پہلے کر لیں ورنہ یہ بڑے کام آپ کا کام تمام کر سکتے ہیں۔

اس نوجون بینکار کے دکھڑے الگ ہیں موجودہ وزیر خزانہ کی منشیانہ پالیسیوں نے اس نوجوان کو پریشان کر دیا ہے۔ لوگ جگا ٹیکس سے تنگ ہیں رقوم گھروں میں رکھنا پسند کرتے ہیں اسے یہ بھی فکر کھائے جا رہی ہے کہ بینکوں کی مینیجمینٹ کی طرف سے ٹارگٹ بڑھائے جا رہے ہیں جب کے لوگ اب بینک میں پیسے رکھنے کی بجائے تھیلوں میں لے جانا پسند کرتے ہیں حکومت کا رویہ ان نجی بینکوں میں کام کرنے والوں کی زندگیوں کو بھی اجیرن بنا رہا ہے میرے ایک اور دوست نے کراچی سے ایک اودھم مچا رکھا ہے۔

وہ بینک ملازم ہے اس نے بتایاکہ ان کے ٹائمینگ نو سے پانچ ہے۔ ظاہر ہے جو کیشئر صبح نو سے پانچ تک کام کرے گا اس کی چھٹی تو اس وقت تک نہیں ہو گی جب تک وہ رقم پوری کر کے حساب بند نہیں کرے گا۔اسے سات آٹھ بج جاتے ہیں اس طویل کام کرنے والے سے ضرور غلطیاں بھی ہو تی ہوں گی مجھے یقین ہے کہ اگر میں یہ کام کروں تو وہاں مہینے کے آخر میںلینے کے دینے پڑ جائیں گے۔جس کی تنخواہ تیس پینتیس ہزارہے اسے اگر کوئی غلطی کا سامنا کرنا پڑے تو غریب گھرکیا لے جاتا ہو گا۔

State Bank Pakistan
State Bank Pakistan

تصویر دیکھئے یہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے اوقات کار ہیں۔ مجھے صرف ایک سوال کرنا ہے کہ کیا اسٹیٹ بنک میں کوئی ایسی مخلوق کام کرتی ہے جو دوسرے بینکوں سے مختلف ہے۔خود غرضی کی یہ انتہا ہے کہ بڑے تو کام کرین پانچ گھنٹے اور ماتحت آٹھ۔ مجھے اس نوجوان کی حالت دیکھ کر خیال آیا کہ یہ زندگی کے کئی سال کھو دے گا اس لئے کہ روزانہ بارہ سے چودہ گھنٹے کام کرنے سے اس کا بڑھاپا جلد آئے گا۔ کیشیئر کا کام کرنا تو کار بیکار ہے۔ بینکوں میں کام کرنے والے لوگوں کو اعصابی دبائو کا شکار بنا کر ہم کوئی اچھا کام نہیں کر رہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بینکس اپنے ٹیلرز کی تعداد بڑھائیں بینک اوقات کے بعدصارفین ان ٹیلرز سے ضروریات پوری کریں۔

اب جب کے پاکستان تحریک انصاف کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے۔میری کوشش ہو گی کہ ہم لاکھوں بینک ملازمین کی زندگی کو آسان بنائیں ان کی آواز بنیں۔پوری دنیا کے بینک انہی اوقات میں کام کرتے ہیں۔سعودی عرب میں طویل عرصہ گزارا ہے وہاں تو اب لوگوں کو بینک کے اندر جانے کی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑتی اگر ہو بھی تو وہ صبح کے اوقات میںہوتی ہے البتہ ورکرز کی رقم ٹرانسفر کرنے والی کمپنیاں سہولت کے مطابق اوقات کار شام کے وقت رکھتی ہیں جس کے لئے وہ دوپہر میں تین گھنٹے بند رہتی ہیں۔ میں جناب اسحق ڈار سے گزارش کروں گا کہ اس مسئلے پر غور کریں آخر وہ بھی تو اسی طرح کا کام کرتے رہے ہیں۔ اپنے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خصوصا اسد عمر سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ اس معاملے کو ہاتھ میں لیں۔ بینکوں کو بینک رہنے دیں بیگار کیمپ نہ بنائیں۔

Engineer Iftikhar Chaudhry
Engineer Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PTI Honor Party
Previous Post انصافین سعودی عرب کا میاں طارق جاوید اور ممتاز اختر کاہلوں کے اعزاز میں عشائیہ
Next Post اسلام کا سچا سپاہی مولانا عبدالماجد دریابادی
Abdul Majid Daryabadi

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.