counter easy hit

بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Scotland

Scotland

نیلسن (یس ڈیسک) بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کو ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کی دعوت دی، سکاٹ لینڈ نے کوئٹزر کے 156 رنز کی بدولت 318 رنز سکور کئے۔

میچن نے 35 اور مومسن نے 39 رنز بنائے ، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، تمیم اقبال نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ، انہوں نے 95 رنز بنائے ، محمد اللہ نے 62 اور مشفق رحیم نے 60 رنز بنائے۔

شکیب الحسن نے ناٹ آئوٹ 52 اور صابر رحمان نے ناٹ آئوٹ 42 رنز بنائے ، سکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈیوی نے دو ، وارڈ لا اور ایوینز نے ایک ایک وکٹ لی ، کے جے کوئٹزر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔