counter easy hit

بنگلہ دیش کی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کی نظر بندی ختم

Khaleda Zia

Khaleda Zia

ڈھاکا (یس ڈیسک) بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی رہنماء خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف مظاہروں کے اعلان کے بعد نظر بند کیا گیا تھا۔

خالدہ ضیا کی نظر بندی کیخلاف شروع ہونے والے احتجاج کے دوران 27 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔ چار جنوری سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران 238 گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا گیا اور اس سے کہیں زیادہ تعداد میں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

واضع رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو متنازع قرار دیا جاتا ہے کیونکہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے خدشے کے پیش نظر انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

اس بائیکاٹ کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کو مزید پانچ سال کے لیے اقتدار مل گیا ہے۔ خالدہ ضیاء کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ ملک میں فوری طور پر نئے انتخابات کروائیں۔