counter easy hit

دبئی میں نماز کیلئے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر پابندی

دبئی: دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Ban on the roadside car for prayer in Dubaiڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ہے  اور خلاف ورزی کرنےپر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ ہفتے کے روز ایک کار سوار اپنی گاڑی پارک کرکے سڑک کنارے نماز اداکررہا تھا کہ اس دوران مزید افراد بھی نماز پڑھنے رک گئے۔ ادائیگی نماز کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر نمازیوں پر چڑھ گئی۔

اس خوفناک حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ مزید 6شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نماز ادا کرنے والوں کو 15 منٹ قبل ہی وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے پولیس کی بات کو نظر انداز کیا جو خونی حادثے کا سبب بنا۔ ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ ان ڈرائیورز کے لیے واضح پیغام ہے جوسڑک کنارے نماز ادا کرتے  ہیں۔ان ڈرائیورز کو سمجھ لیناچاہیے کہ روڈسائیڈ نماز ادا کرنا کس قطر خوفناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی شہر میں تقریباً ہر علاقے میں ہی مساجد قائم ہیں جہاں اطمینان سے نماز ادا کی جاسکتی ہیں تاہم سپرہائی ویز پر پیٹرول پمپ ادائیگی نماز کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے جب کہ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ پولیس کے لیے یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرکے نماز ادا کرے خصوصاً ہائی ویز پر ایسا عمل قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔