counter easy hit

پنجاب میں مردہ مرغیوں سے پولٹری فیڈ کی تیاری پر پابندی

لاہور: محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے پولٹری فارم، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے جب کہ مردہ مرغیوں سے فیڈ کی تیاری بھی ممنوع ہوگی۔

Ban on poultry feed preparation from dead hens in Punjabمحکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے پولٹری فارم ، ہیچری اور رینڈنگ یونٹ کی تنصیب کے لئے رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے نیا ضابطہ کار جاری کیا ہے، رینڈنگ یونٹ کے ساتھ پروڈکٹ کی بھی رجسٹریشن کروانا ہوگی،ضابطہ کار کے مطابق رجسٹریشن پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 اور پنجاب فیڈ اسٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت لازمی قراردی گئی ہے، رجسٹریشن کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات سے این اوسی بھی لینا ہوگا، لیبارٹری کا قیام ،آمدورفت اورترسیل کا ریکارڈ رکھنا بھی لازمی قراردیاگیا ہے۔

ضابطہ کار کے تحت مردہ مرغیوں کی رینڈنگ اور فیڈ کی تیاری ممنوع اور قابل سزا جرم ہوگا جب کہ بیماری اور قدرتی آفات سے مرنے والی مرغیوں کو قواعد کے مطابق تلف کیاجائے گا، دوران حادثہ مرغیوں کی ہلاک کی صورت میں ان کی تلفی کی ذمہ داری بھی مالک پرعائد ہوگی۔