counter easy hit

گھر میں داخلے پر پابندی۔۔۔ بار بار جھوٹ بولنا فواد چوہدری کو مہنگا پڑ گیا

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ حکومتی لوگ مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں، کوئی مس کمیونیکیشن نہیں ، فواد چوہدری مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن میں نے اپنے مینجر کو کہا کہ اسے بول دو میری طرف نہیں آنا ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ ہی روز قبل فواد چوہدری کا میرے پی اے عاصم کو فون آیا اور انہوں نے کہا کہ فواد صاحب آپ کو ملنا چاہتے ہیں، میں نے کہا کہ ٹھیک ہے، بعد میں پھر کال آئی کے فواد صاحب 15 سے 20 منٹ لیٹ ہوجائیں گے میں نے کہا کوئی بات نہیں، اس کے بعد میں نے ٹی وی دیکھا تو فواد چوہدری میرے دوست علی ڈھلوں کی کتاب کی تقرییب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ، میری جب نظر ٹی وی پر پڑی تو میں سوچنے لگا کہ یہ 15 بیس منٹ میں میرے گھر تک کیسے پہنچے گا، میں نے فوراً عاصم کو کال کی اور کہا کے فواد چوہدری کو کہو میرے گھر آنے کی کوئی جرورت نہیں کیونکہ وہ جھوٹ بول رہے تھے ۔ اتنی جلد میرے گھر پہنچ ہی نہیں سکتے تھے ۔سینئر صھافی حسن نثار سے جب پوچھا گیا کہ وہ اچانک اپنی پسندیدہ پارٹی کےخلاف کیوں ہو گئے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے خلاف اس وجہ سے ہو گیا ہوں کہ عمران خان نے بد تمیز اور چھچھورے لوگ سڑکوں پر پھیلا رکھے ہیں جو پڑھے لکھے اور حلال رزق کمانے والے صحافیوں سے بد تمیزیاں کر تے پھر رہے ہیں ، تجزیہ کار نے فیا ض الحسن چوہان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صحافیوں کو برا بھلا کہا اس شخص کی اپنی اوقات کیا ہے ، انہوں نے ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ یہ جو لوگ کہتے پھر رہے ہیں کہ نئی حکومت کو ابھی 5 ماہ ہو ئے ہیں یہ با لکل ایسا ہی ہے کہ کوئی طالبعلم پیپر میں بیٹھ کر یہ کہے کہ مجھے تو ٹائم ہی نہیں ملا بھلا 3 گھنٹے میں انسان کیا کر سکتا ہے ،، ارے خدا کے بندو 3 گھنٹے تو امتحان کے تھے لیکن تمہارے پاس تو پورا سال تھا اس پیپر کی تیاری کے لیے ، ٹھیک اسی طرح پیٹی آئی والے بھی رو رہے ہیں جبکہ ہوم ورک انہوں نے خود نہیں کیا ۔