فلسطین میں ماہ رمضان کے دوران طلاقوں پر پابندی عائد کردی گئی، اسلامی عدالتوں کے سربراہ نے ماہ رمضان کے دوران جج صاحبان کو طلاق کے فیصلے جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Ban divorce in Palestine during Ramadan
فلسطین میں اسلامی عدالتوں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا گیا ہے کہ غصے میں ادا کئے گئے الفاظ پر بعد میں لوگوں کو پچھتانا نہ پڑے۔ جج کے مطابق روزے میں کھانے، پینے اور سگریٹ کے استعمال پر پابندی لوگوں کے مزاج برہم کرنے اور بدزبانی کا باعث بنتی ہے اور وہ جلد بازی میں بنا سوچے سمجھے فیصلہ کرلیتے ہیں۔ فلسطین میں شادی کرنے یا اسے ختم کرنے کا واحد اختیار اسلامی عدالتوں کو حاصل ہے۔








