counter easy hit

بلوچستان: تربت اور بولان سے 3 نامعلوم افراد لاشیں برآمد

Turbat

Turbat

تربت (یس ڈیسک) بلوچستان کے ضلع تربت اور بولان سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے بل نگور سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا، لاشوں کو شناخت کیلئے تربت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی طرح بولان کے علاقے میسر شاہوانی سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جن کو شناخت کیلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس سلسلے میں مزید کاروائی متعلقہ علاقوں کی لیویز کر رہی ہے۔